یولیا کو نظر انداز کر کے کٹرینہ پر پھر مہربان سلمان خان

Jun 16, 2017 03:17 PM IST | Updated on: Jun 16, 2017 03:17 PM IST

بالی ووڈ کے موڈی دبنگ سلمان خان کا موڈ کب بدل جائے کہا نہیں جا سكتا۔ كافي وقت سے یولیا اور سلمان کے معاشقہ کی خبریں آ رہی تھیں۔ سلمان کے دوست یولیا کو بھابھی تک کہہ کر بلانے لگے تھے اور یولیا تہوار سے لے کر ہر ضروری موقعوں پر سلمان کے کنبہ کے ساتھ ان کے گھر پر ہی نظر آتی رہتی تھیں ۔

یہاں تک کہ بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کے وقت تو سلمان نے دلائی لامہ سے بھی یولیا کی ملاقات کرائی۔ اتنا ہی نہیں ٹيوب لائٹ کے سیٹ پر بھی یولیا کی آمدورفت ہوتی رہتی تھی۔ لیکن اب یولیا اور سلمان کے درمیان ایک نیا موڑ آگیا ہے۔

یولیا کو نظر انداز کر کے کٹرینہ پر پھر مہربان سلمان خان

خبروں کے مطابق سلمان 'ٹائیگر زندہ ہے کے سیٹ سے یولیا کو دور رکھتے ہیں۔ کیونکہ سلمان نہیں چاہتے ہیں کہ یولیا اور کٹرینہ کا آمنا سامنا ہو۔ اتنا ہی نہیں کٹرینہ کا سلمان کے گھر آنا جانا دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ سلمان ان دنوں دوبارہ کٹرینہ کے فلاپ کیریئر کو سنوارنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔خبر یہ بھی ہے کہ سلمان کٹرینہ کی وجہ سے یولیا کو جم کر نظر انداز کر رہے ہیں۔ یہاں تک قیاس آرائی کی جا رہی ہےکہ سلمان آج بھی کٹرینہ سے محبت کرتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز