سلمان خان کے مداحوں کے لئے اچھی خبر، پھر ساتھ نظرآئیں گی کٹرینہ کیف

Jul 08, 2018 04:23 PM IST | Updated on: Jul 08, 2018 04:23 PM IST

باکس آفس پرموٹی کمائی کی گارنٹی بن چکے سلمان خان اب اپنی "ٹائیگر" سیریز کی تیسری فلم بنانے کی سوچ رہےہیں۔ رپورٹ کےمطابق سلمان نے اس کے لئے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔

ویسے بھی اس سیریز کی گزشتہ دو فلمیں "ایک تھا ٹائیگر" اور"ٹائیگر زندہ ہے" اتنی کامیاب رہی ہیں کہ اس بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت بھی نہیں پڑی ہوگی۔ ان دونوں ہی فلموں میں سلمان خان کی اداکاری اور کٹرینہ کے ساتھ ان کی جوڑی کوخوب پسند کیا گیا تھا۔

سلمان خان کے مداحوں کے لئے اچھی خبر، پھر ساتھ نظرآئیں گی کٹرینہ کیف

سلمان خان اور کٹرینہ کیف: فائل فوٹو

خبرہے کہ تیسری فلم میں بھی سلمان خان کے ساتھ کٹرینہ ہوں گی۔ سیکلس کی بات کریں تو سلمان ٹائیگرکے ساتھ سیکل کےعلاوہ دواورسیکلس پرکام کرنے والے ہیں۔ ان میں سے ایک ہے "دبنگ -3" اور دوسری ریس سیریز کی چوتھی فلم ہوسکتی ہے۔ کیونکہ بھائی جان نے فلم "ریس -3" کے آخر میں خود ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ "ریس -4" بھی لے کر آئیں گے۔

ویسے فی الحال سلمان خان فلم "بھارت" کو لے کر مصروف ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ پرینکا نے فلم کی شوٹنگ ابھی شروع نہیں کی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان 25 سال سے 65 سال تک کی عمرمیں نظرآئیں گے۔ اس کے لئے وی ایف ایکس اورمیک اپ کا سہارا لینا پڑا ہوگا۔ سلمان خان کے اسی لک (انداز) کو لے کر سلمان کے مداحوں میں زبردست جوش ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز