بالی ووڈ : 100کروڑ کلب کے بادشاہ ہیں سلمان خان ، جانیں فلم ٹائیگر زندہ ہے کی اب تک کی کمائی

مشہور اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ٹائگر زندہ ہے کے ساتھ 100کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوکر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

Dec 27, 2017 07:42 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 07:42 PM IST

ممبئی: مشہور اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ٹائگر زندہ ہے کے ساتھ 100کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوکر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ سلمان کی فلم ’ٹائگر زندہ ہے‘کرسمس کے موقع پر 22دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ان کی یہ مسلسل 12ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ٹائیگر زندہ ہے نے اب تک 170کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

سال 2010 میں سلمان کی فلم ’دبنگ ‘ریلیز ہوئی تھی۔ابھینو کشیپ کی ہدایت میں بنی فلم دبنگ نے باکس آفس پر 145کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔اس کے بعد 2011 میں ریڈی اور باڈی گارڈ ریلیز ہوئیں۔ریڈی نے 120 جبکہ باڈی گارڈ نے 142 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

بالی ووڈ : 100کروڑ کلب کے بادشاہ ہیں سلمان خان ، جانیں فلم ٹائیگر زندہ ہے کی اب تک کی کمائی

سلمان خان

سال 2012 میں سلمان کی فو فلمیں ریلیز ہوئیں اور دونوں نے ہی 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔دبنگ 2 نے 158کروڑ جبکہ ایک تھا ٹائیگر نے 198 کروڑ روپے کی کمائی کی۔2013 میں ان کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی۔2014 میں ریلیز ہوئی جے ہو نے 111کروڑ اور کک نے 233 کروڑ کا کاروبار کیا۔

سال 2015میں سلمان خان کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں،بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھن پایو ،دونوں نے ہی 100کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔کبیر خان کی ہدایت میں بنی فلم بجرنگی بھائی جان نے 320 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔سلمان کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔وہیں سورج بڑجاتیا کی ہدایت میں بنی فلم پریم رتن دھن پایو باکس آفس پر 207کروڑ روپے کی کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔اس میں سلمان کا ڈبل رول تھا۔

سال 2016میں سلمان خان کی فلم سلطان ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم نے باکس آفس پر 300 کروڑ روپے کی کمائی کی۔2017 میں ٹیوب لائٹ ریلیز ہوئی اور اس نے بھی 121کروڑ روپے کی کمائی کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز