بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی نہیں کریں گے سلمان؟

Jan 08, 2017 08:56 PM IST | Updated on: Jan 08, 2017 08:56 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ریالیٹی شو بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی شاید نہیں کریں گے۔ سلمان خان ان دنوں بگ باس سیزن 10 کی میزبانی کر رہے ہیں۔ سلمان کافی وقت سے بگ باس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ سلمان ایک بہترین میزبان ہیں یہ بات انہوں نے ثابت کی ہے۔

اس ہفتے کلرس کے شو بگ باس سیزن 10 میں شائقین کو کافی ہائی وولٹیج ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ اسی کے درمیان کچھ ایسا بھی ہوا کہ سلمان خان نے اس شو کو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ بگ باس کے گھر میں سوامي اوم کی نازیبا حرکتوں کی وجہ سے نہ صرف گھر والے صدمے میں ہیں بلکہ سلمان خان کو بھی سوامی اوم کی حرکت ناگوار گزری۔

بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی نہیں کریں گے سلمان؟

سوامی اوم نے کیپٹنسی کا ٹاسک جیتنے کے لئے بانی اور روہن کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جسے لے کر سلمان خان نے سوامی اوم سے اپنا غصہ کا اظہار کیا تھا۔ سلمان نے کہا کہ بگ باس کے میزبان ہونے کی حیثیت سے ان کی شبیہ کافی خراب ہوئی ہے۔ اس سال تمام ٹاسک کافی تفریحی ہو سکتے تھے لیکن سوامی اوم نے تمام ٹاسک کو خراب کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان شاید اگلے سیزن کی میزبانی نہ کریں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز