عالی شان بنگلہ کی جگہ آخر ایک فلیٹ میں کیوں رہتے ہیں سلمان خان ، پڑھئے اداکار کا جواب

Jun 04, 2017 05:28 PM IST | Updated on: Jun 04, 2017 05:28 PM IST

ممبئی: مشہور اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کےلئے عالی شان بنگلہ اہم نہیں ہیں بلکہ ان کے والدین اہم ہیں۔ سلمان فلم انڈسٹری کے مشہور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کے بیٹے ہیں۔بچوں کے مقبول ریئلٹی شو’سارے گاما پا لٹل چیمپس‘ کے سیزن 6 میں اپنے بھائی اور اداکار فلم ساز سہیل خان کے ساتھ سلمان اپنی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کے پروموشن کےلئے پہنچے تھے۔

اس شو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ وہ عالی شال بنگلہ خرید سکتے ہیں لیکن پھر بھی اب تک فلیٹ میں کیوں رہتے ہیں،انہوں نے کہا،’’مجھے عالی شان بنگلے کے بجائے باندرا کے اپنے فلیٹ میں رہنا اچھا لگتا ہے،کیونکہ اس فلیٹ کے اوپر والے حصے میں میرے والدین رہتے ہیں۔‘‘

عالی شان بنگلہ کی جگہ آخر ایک فلیٹ میں کیوں رہتے ہیں سلمان خان ، پڑھئے اداکار کا جواب

سلمان نے کہا،’’اس پوری عمارت میں رہنے والے لوگ ایک خاندان کی طرح ہی ہیں،جب ہم چھوٹے تھے تو اس میں رہنے والے بچے سبھی نیچے والے باغیچے میں ایک ساتھ کھیلتے تھے اور کبھی کبھی تو وہیں سو جاتے تھے۔اس فلیٹ سے کئی یادیں وابستہ ہیں اس لئے مجھے اس سے جذباتی لگاؤ ہے‘‘ ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز