دنگل اداکارہ ثنا شیخ کی بکنی پر ہنگامہ ، ٹرولرس کا سوال، رمضان میں کیوں پہنا فحش لباس ؟

Jun 09, 2017 11:28 PM IST | Updated on: Jun 09, 2017 11:29 PM IST

ممبئی :  فلم دنگل میں عامر کی بیٹی کے رول میں نظر آ چکیں فاطمہ ثنا شیخ اپنی بکنی فوٹو شوٹ کو لے کر ٹرولرس کے نشان پر آ گئیں ہیں ۔ ٹرولرس کا کہنا ہے کہ فاطمہ کو اپنی سوئمنگ سوٹ والی تصویر رمضان کے مقدس مہینے میں شیئرنہیں کرنی چاہئے تھی ۔

جہاں ثنا کو اپنی بولڈ تصویر کے لئے لوگوں کی طرح طرح کی باتیں سننی پڑ رہی ہیں ، وہیں اس معاملہ پر جگا جاسوس کے پروموشن میں مصروف کٹرینہ کیف نے ثنا کی حمایت کی ہے ۔

دنگل اداکارہ ثنا شیخ کی بکنی پر ہنگامہ ، ٹرولرس کا سوال، رمضان میں کیوں پہنا فحش لباس ؟

کٹرنہ نے کہا کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں پر مثبت تبصروں کو لینا چاہئے اور منفی کی باتیں کرنے والوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔ ثنا اور کٹرینہ دونوں ہی عامر کی آنے والی فلم ٹھگس آف ہندوستان میں ایک ساتھ نظر آنے والی ہیں ۔ خبروں کے مطابق اس فلم میں امیتابھ بچن بھی عامر کے والد کا کردار ادا کرنے والے ہیں ۔ لیکن فی الحال فاطمہ مالٹا میں ہیں اور ٹھگس آف ہندوستان کے لئے شوٹ کر رہی ہیں ۔

خیال رہے کہ ثنا شیخ کی بکنی والی فوٹو بین الاقوامی مرد جی کیو میگزین کے جون کے شمارہ کے لئے ہوئے شوٹ کی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز