شہباز شریف کا سیاسی قد بلند کئے جانے کے خلاف ہیں ثناء اللہ خاں

صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے وزیر اعلی شہباز شریف کو قومی پارلیمنٹ میں بھیجے جانے سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی نیت پر یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا ہے کہ پارٹی کا یہ قدم سیاسی اور قانونی بنیاد پر باجوازنہیں ہے

Aug 02, 2017 09:18 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 09:18 PM IST

اسلام آباد: صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے وزیر اعلی شہباز شریف کو قومی پارلیمنٹ میں بھیجے جانے سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی نیت پر یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا ہے کہ پارٹی کا یہ قدم سیاسی اور قانونی بنیاد پر باجوازنہیں ہے۔ مسٹر ثناء اللہ خان نے دعوی کیا کہ پارٹی قیادت نے اس معاملے میں سنجیدگی سے تبادلہ خیال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر شہباز پارٹی کے انتخابی عمل کے تحت وزیر اعظم کے عہدے کے لئے منتخب ہوتے ہیں تو پارٹی کی توجہ ترقی کے ایشو سے ہٹ کر اسمبلی الیکشن کی جانب مرکوز ہو جائے گا۔

وزیر قانون نے بتایا کہ انہوں نے کل مر ي میں منعقد ہ اہم اجلاس میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر نواز شریف پوری زندگی کے لئے نااہل قرار نہیں پائے ہیں اور وہ پھر سے الیکشن لڑ سکتے ہیں، کیونکہ ایسے ہی ایک کیس میں سال 2013 میں گجرانوالہ سے الیکشن جیتنے والے ریٹائرڈ جسٹس افتخار چیمہ کو عدالت عظمی نے نااہل ٹھہرا دیا تھا، لیکن گزشتہ سال انہیں ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

شہباز شریف کا سیاسی قد بلند کئے جانے کے خلاف ہیں ثناء اللہ خاں

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز