قطر کا حج مقامات کو بین الاقوامی بنانے کا مطالبہ سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ : سعودی وزیر خارجہ

Jul 30, 2017 09:40 PM IST | Updated on: Jul 30, 2017 09:40 PM IST

منامہ : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ’’ قطر کا حج کے مقدس مقامات کو بین الاقوامی بنانے کا مطالبہ ایک جارحانہ فعل اور سعودی مملکت کے خلاف اعلانِ جنگ ہے‘‘۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عادل الجبیر نے بحرین کی راجدھانی منامہ میں چارعرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر العربیہ اور الحدث نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم ایسے کسی بھی فریق کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جو مقدس مقامات کو بین الاقوامی قرار دینے کے لیے کام کررہا ہے‘‘۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے عادل الجبیر نے قطر کی جانب سے حج کے معاملات کو سیاسی بنانے کی کوششوں کی مذمت کی تھی اور انھوں نے کہا تھا کہ قطریوں کا حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب آمد پر خیرمقدم کیا جائے گا۔ انھوں نے منامہ میں اماراتی ،بحرینی اور مصری وزرائے خارجہ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب قطر کی جانب سے اپنے عازمین حج کی مملکت میں آمد کو روکنے کے لیے اور حج امور کو سیاسی بنانے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔

قطر کا حج مقامات کو بین الاقوامی بنانے کا مطالبہ سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ : سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر: فائل فوٹو

ان کا کہنا تھا کہ مملکت کی عازمین حج کے خیر مقدم اور انھیں سہولتیں مہیا کرنے کی تاریخ بڑی واضح ہے اور انھیں ہر طرح سے سہولتیں مہیا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے حجاج کی طرح قطریوں کا بھی حج کی ادائی کے لیے خیرمقدم کرے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز