سعودی عرب کا اعلان ، قطرکے معتمرین اور حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی

Jul 21, 2017 09:42 PM IST | Updated on: Jul 21, 2017 09:45 PM IST

جدہ :  سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ قطری عازمین حج ، معتمرین اور قطر میں مقیمین کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں تمام تر سہولیات پیش کرے گی۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری برادران کی جانب سے عمرہ ادا کرنے کی شدید خواہش کو پورا کرنے کے واسطے وزارت حج و عمرہ اس امر کو باور کراتی ہے کہ یہ لوگ کسی بھی فضائی کمپنی کے ذریعے کسی بھی وقت عمرہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ قطری شہری جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کے ذریعے آ سکتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی وازرت کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ جہاں تک فریضہ حج ادا کرنے کا تعلق ہے ، تو قطری شہری اور قطر میں مقیم افراد جن کے پاس حج پرمٹ ہے اور وہ حج کے الکٹرونک روٹ میں رجسٹرڈ ہیں.. وہ حکومت قطر کی جانب سے منتخب کردہ دیگر فضائی پروازوں کے ذریعے آ سکتے ہیں جن کمپنیوں کی منظوری سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دی گئی ہو۔وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ رواں سال قطر سے تمام حجاج فضائی راستے سے آئیں گے۔

سعودی عرب کا اعلان ، قطرکے معتمرین اور حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز