قطر کے طیاروں پر پابندی شہریوں کی حفاظت کی خاطر: سعودی عرب

Jun 13, 2017 10:58 PM IST | Updated on: Jun 13, 2017 10:58 PM IST

دبئی : سعودی عرب نے آج کہا کہ قطر کے طیاروں کے سعودی علاقے میں داخل ہونے پر پابندی کا فیصلہ اس نے اپنے شہریوں کی حفاظت کی خاطر لیا ہے اور ایسا کرنا اس کا خود مختار حق ہے۔  سعودی شہری ہوائی جہاز اتھارٹی کا آج یہ ردعمل قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ قطر کے طیاروں کے لئے اپنے علاقے کو بند کر کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ہوائی جہاز اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ یہ فیصلہ سعودی شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے اور احتیاطی قدم ہے۔ دراصل قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر الباکر نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان تینوں ممالک نے قطر کے طیاروں کے لئے اپنے فضائی علاقے بند کر کے اچھا قدم نہیں اٹھایا ہے۔ ان کی ردعمل پر ان تینوں ممالک نے اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

قطر کے طیاروں پر پابندی شہریوں کی حفاظت کی خاطر: سعودی عرب

file photo

خیال رہے کہ قطر پر اس علاقے میں بدامنی پھیلانے، دہشت گردی کی حمایت کرنے، اور ایران کے ساتھ نزدیکیاں بڑھانے کے الزامات لگاتے ہوئے گزشتہ ہفتہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اس سے اپنے سفارتی تعلقات توڑ لئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز