سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ، شام میں جاری جنگ پر گفتگو

Mar 15, 2017 09:45 AM IST | Updated on: Mar 15, 2017 09:45 AM IST

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔  سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے علاوہ شام میں جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

اوول آفس میں مسٹر ٹرمپ اور شہزادہ محمد کے درمیان بات چیت ہوئی۔ خیال ر ہے کہ شہزادہ محمد سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں۔  اس موقع پر امریکی نائب صدر مائیک پینس، مسٹر ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر، چیف آف اسٹاف ریس پرائبس اور اسٹیو بینن بھی موجود تھے۔

سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ، شام میں جاری جنگ پر گفتگو

شہزادہ محمد بن سلمان ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے عہدہ داروں سے بھی امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور اور تنازعات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔سعودی عرب امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے جبکہ امریکا بھی سعودی مملکت کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔

دونوں ممالک داعش کے خلاف مہم میں اتحادی ہیں اور ان کے لڑاکا طیارے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں۔اس کے علاوہ امریکا اور سعودی عرب یمن میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف بھی مہم میں شریک ہیں۔نیز سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد یمن مین ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگ آزما ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز