حج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ، سعودی عرب کے دروازے بلا تفریق سبھی مسلمانوں کیلئے کھلے ہیں : گورنر مکہ

مکہ کے گورنر ، خادم حرمین شریفین کے مشیر اور سعودی حج کمیشن کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے اتوار کے روز رواں سال حج سیزن کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کا اعلان کر دیا۔

Sep 04, 2017 10:11 AM IST | Updated on: Sep 04, 2017 10:11 AM IST

مکہ مکرمہ :  مکہ کے گورنر ، خادم حرمین شریفین کے مشیر اور سعودی حج کمیشن کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے اتوار کے روز رواں سال حج سیزن کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "اس ملک کے دروازے تمام مسلمانوں کے لیے کُھلے ہیں ، نہ ہم ایرانیوں کو روکتے ہیں اور نہ کسی اور ملک کے شہریوں کو"۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد الفیصل نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں بیس لاکھ سے زیادہ حجاج نے دنیا کی جانب امن اور اخوت کا ہاتھ بڑھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خدمات کی فراہمی ، اقدامات ، ہدایات اور ثقافت کے لحاظ سے رواں برس حج سیزن "خصوصیت" کا حامل رہا۔

حج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ، سعودی عرب کے دروازے بلا تفریق سبھی مسلمانوں کیلئے کھلے ہیں : گورنر مکہ

مکہ کے گورنر نے زور دے کر کہا کہ حج اور عمرہ کوئی سیاحت نہیں بلکہ عبادت ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ سیاحت تو مقامات مقدسہ سے باہر ہوتی ہے۔مکہ مکرمہ کے گورنر نے رواں برس کامیاب حج سیزن پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل العربیہ" کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں مکہ مکرمہ کے گورنر نے بتایا کہ مملکت نے رواں سال حجاج کرام کی ریکارڈ تعداد کو بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ سے زیادہ حجاج کی منتقلی پہلے کے مقابلے میں مختصر وقت میں عمل میں لائی گئی۔

شہزادہ خالد الفیصل نے باور کرایا کہ مملکت نے خطے میں جاری تنازعات اور بحرانات سے دُور رہتے ہوئے بیت اللہ آنے والے حجاج کرام کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی پر اپنی توجہ مرکوز کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز