سنیما گھر کھولنے سے سعودی عرب کو سالانہ 24 ارب ڈالر کا ہوگا فائدہ ، 30 ہزار سے زیادہ ملیں گی نوکریاں 

سعودی عرب کی وزارت ثقافت اور اطلاعات کے تخمینے کے مطابق مملکت میں سینماؤں کے کھلنے سے مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) میں 24 ارب ڈالرز کا سالانہ اضافہ ہوگا۔

Dec 15, 2017 02:55 PM IST | Updated on: Dec 15, 2017 02:55 PM IST

ریاض : سعودی عرب کی وزارت ثقافت اور اطلاعات کے تخمینے کے مطابق مملکت میں سینماؤں کے کھلنے سے مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) میں 24 ارب ڈالرز کا سالانہ اضافہ ہوگا۔ وزارت کے مطابق سینما کی صنعت سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے مجموعی طور پر قومی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔اس سے اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہوگا اور میڈیا منڈی کو فروغ ملے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینما کی صنعت سے 2030ء تک کل وقتی تیس ہزار سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس کے علاوہ ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ جز وقتی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سمعی وبصری میڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حال ہی میں ملک میں سینما تھیٹرز کھولنے کے خواہاں افراد کو لائسنس کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ اس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد ہیں۔

سنیما گھر کھولنے سے سعودی عرب کو سالانہ 24 ارب ڈالر کا ہوگا فائدہ ، 30 ہزار سے زیادہ ملیں گی نوکریاں 

یادرہے کہ 1930ء کے عشرے میں سعودی عرب میں کام کرنے والے مغربی ملازمین کے لیے نجی عمارتوں میں سینما تھیٹر کھولے گئے تھے۔یہ سینماگھر سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو نے قائم کیے تھے۔ تب آرامکو کی پیش رو کمپنی کا نام کیلی فورنیا عرب اسٹینڈرڈ آئیل کمپنی تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز