سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کل اسٹیڈیم میں جاکر فٹ بال میچ دیکھیں گی خواتین

سعودی خواتین ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں ماہ ہونے والے فٹ بال میچ کے مقابلے اسٹیڈیم میں جا کر دیکھ سکیں گی ۔

Jan 11, 2018 05:51 PM IST | Updated on: Jan 11, 2018 05:51 PM IST

جدہ : سعودی خواتین ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں ماہ ہونے والے فٹ بال میچ کے مقابلے اسٹیڈیم میں جا کر دیکھ سکیں گی ۔ سعودی حکومت نے گزشتہ برس اعلان کیا تھاکہ 2018 سے خواتین پرعائد پابندی ختم کردی جائے گی ، جس کے پیش نظر 12 جنوری بروز جمعہ کو ہونے والے فٹ بال کے ایک مقابلہ سے متعلق انٹرنیشنل کمیونیکیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ خواتین اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ دیکھ سکتی ہیں۔

سعودی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ وہ پہلا میچ جو سعودی خواتین‏ کو دیکھنے کی اجازت ہو گی، بارہ جنوری کو الحئی بمقابلہ الباطن فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے کا دوسرا میچ تیرہ جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ اٹھارہ جنوری کو ہو گا۔

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کل اسٹیڈیم میں جاکر فٹ بال میچ دیکھیں گی خواتین

وہ اسٹیڈیم جہاں یہ مقابلے منعقد ہوں گے ، ان میں سے کنگ فہد اسٹیڈیم دار الحکومت ریاض میں ، دوسرا جدہ میں اور تیسرا دامام شہر میں ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ بالا تینوں اسٹیدیم اب کواب خواتین کے لحاظ سے تیار کئے جائیں گے ۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے وزن 2030 کے تحت اعلان کر رکھا ہے کہ سعودی مملکت کا تشخص ایک اعتدال پسند ملک کا بنایا جائے گا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز