Live Results Assembly Elections 2018

دہشت گردی کے لئے ایرانی حمایت سے عالمی امن کو شدید خطرہ : سعودی عرب

سعودی عرب نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارہ ایران کی جانب سے دہشت گردی کی عملی حمایت روکنے کے لئے مناسب اقدامات کرے۔

Nov 09, 2017 04:10 PM IST | Updated on: Nov 09, 2017 04:10 PM IST

ریاض : سعودی عرب نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارہ ایران کی جانب سے دہشت گردی کی عملی حمایت روکنے کے لئے مناسب اقدامات کرے۔ اس امر کا اظہار عالمی ادارے میں سعودی عرب کے مستقبل مندوب کی جانب سے پیش کردہ خط میں کیا گیا ہے۔میں سعودی عرب نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایرانی اقدامات سے مملکت سمیت علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عالمی ادارے کے نام خط یمن میں درپیش انسانی صورتحال کے حوالے سے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس سے قبل تحریر کیا گیا جس میں مملکت نے ایران نواز حوثیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی تفصیل بیان کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یمن میں بحران کے آغاز سے ہی حوثی ملیشیا تشدد اور جارحیت کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ حوثی ملک کی آئینی حکومت کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے اور نہ ہی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل پیرا ہیں جس کی وجہ سے ملک میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ نیز انہی باغیوں نے تنازع کے حل کی خاطر کی جانے والی تمام سیاسی کوششوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

دہشت گردی کے لئے ایرانی حمایت سے عالمی امن کو شدید خطرہ : سعودی عرب

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی

ریاض نے خط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سمگلنگ کے ذریعے یمن میں سرگرم ان ملیشیاوں کو ایران مسلسل اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ دوسری جانب یمن میں موجود لبنانی حزب اللہ کے جنگجو اس اسلحہ کو استعمال کر رہے ہیں جو یمن میں ایرانی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔خط کے مطابق دہشت گردی کی امداد سے مملکت کی قومی سلامتی کے ساتھ علاقائی اور عالمی امن کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

سعودی عرب نے سیکیورٹی کونسل کو بتایا کہ ایران حکومت میزائل تیاری کے بعد انہیں اسی ماہ کی چار اور 22 جولائی کو مملکت پر داغنے کا ارتکاب کر چکا ہے۔ خط میں اس امر کا بھی اظہار ملتا ہے کہ ایران سے یمن اسلحہ سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنائی جا چکی ہیں۔ یہ اقدامات دراصل عالمی ادارے کی 2015 میں منظور ہونے والی قرارداد 2216 اور دو ہزار سولہ میں پاس ہونے والی قرارداد 2231 کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز