امریکی صدر کا فیصلہ قابل مذمت ، فلسطین مشرقی یروشلم کو اپنی راجدھانی قرار دے سکتا ہے : شاہ سلمان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دے سکتے ہیں۔

Dec 13, 2017 10:52 PM IST | Updated on: Dec 13, 2017 10:58 PM IST

ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دے سکتے ہیں۔ شاہ سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ علاقائی بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطینی مسئلے اور فلسطینیوں کے حقوق کی بات کی۔

شاہ سلمان کے بقول فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ ان کی آزاد اور خود مختار ریاست کا دارالحکومت اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی یروشلم ہو۔ سعودی فرمانروا نے اس موقع پر ایک مرتبہ پھر امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔

امریکی صدر کا فیصلہ قابل مذمت ، فلسطین مشرقی یروشلم کو اپنی راجدھانی قرار دے سکتا ہے : شاہ سلمان

شاہ سلمان: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز