خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا منی کا دورہ ، قربانی اور حج انتظامات کا لیا جائزہ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز جمعرات کی شب منیٰ پہنچے اور وہاں حجاج کرام کو سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کا جائزہ لیا ہے۔

Sep 01, 2017 12:44 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 12:44 PM IST

مکہ : خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز جمعرات کی شب منیٰ پہنچے اور وہاں حجاج کرام کو سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کا جائزہ لیا ہے۔ منیٰ میں جمعہ 10 ذی الحجہ کو 20 لاکھ سے زیادہ حجاج کرام نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے حج کا ایک اہم رکن ادا کررہے ہیں  اور اس کے بعد وہ رمی جمرات کے لیے جائیں گے۔

نو ذی الحجہ کو دنیا بھر سے آئے ہوئے فرزندان توحید نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا اور وہ شام تک میدان عرفات میں رہے تھے ۔عرفات پہاڑی ہی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا مشہور آخری خطبہ دیا تھا جو انسانیت کا منشور اعظم کہلاتا ہے۔وقوفِ عرفہ کے بعد حجاج مزدلفہ کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کی اور کھلے آسمان تلے رات گزاری۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا منی کا دورہ ، قربانی اور حج انتظامات کا لیا جائزہ

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی حکومت نے گذشتہ برسوں کے دوران میں منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے عمل کے دوران بھگدڑ سے بچنے کے لیے اربوں ڈالرز کی لاگت سے بہتر انتظامات کیے ہیں اور پرانے پُل کو مسمار کر کے اس کی جگہ جمرات کے ارد گرد کثیر منزلہ پُل بنا دیے گئے ہیں۔

سعودی حکومت نے حسب سابق اس مرتبہ بھی حج کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور دس مربع کلومیٹر کے علاقے میں واقع مکہ معظمہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات کررکھے ہیں۔انتظامی عملے کی تعداد ان کے علاوہ ہے۔طبی عملے کے سیکڑوں اہل کار اور ہردم مستعد رضا کار حجاج کی خدمت پر مامور ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز