انتہا پسند تنظیم داعش کی طرح ہی دیگر دہشت گرد تنظیموں کا بھی قلع قمع کیا جائے گا : سعودی عرب

Oct 20, 2017 08:03 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 08:03 PM IST

ریاض : سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے کہا ہے کہ انتہا پسند تنظیم داعش کی طرح دوسری دہشت گرد تنظیموں کا بھی قلع قمع کیا جائے گا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ثامر السبھان نے کہا کہ داعش کا خاتمہ ہو چکا، اب اس کے بھائی بند بھی ختم کئے جائیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برائی پر مبنی منصوبے رکھنے والی تنظیموں کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی تمام قوت کو مجتمع کر کے منصوبے بنائیں۔ خاموشی کا سحر جلد ختم ہو جائے گا اور اس کے پیچھے کارفرما ہاتھ جلد اپنے ناگزیر انجام سے دوچار ہوں گے۔

انتہا پسند تنظیم داعش کی طرح ہی دیگر دہشت گرد تنظیموں کا بھی قلع قمع کیا جائے گا : سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیجی امور ثامر السبھان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز