Live Results Assembly Elections 2018

سعودی شاہ سلمان نے اعلان کیا تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ

ریاض۔ سعودی عرب نے مالی سال 2018ء کے لئے تقریباً ایک ٹریلین (978 ارب سعودی ریال ) کے بجٹ کا اعلان کردیا ہے۔

Dec 20, 2017 12:58 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 12:58 PM IST

ریاض۔ سعودی عرب نے مالی سال 2018ء کے لئے تقریباً ایک ٹریلین (978 ارب سعودی ریال ) کے بجٹ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اس بجٹ کے بارے میں اعلان کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، موجودہ مالی سال کے دوران میں مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) کے مقابلے میں مالی خسارہ 8.9 فی صد رہا ہے۔ سال 2016ء میں یہ مالی خسارہ 12.8 فی صد تھا۔2017ء کے دوران میں کل 926 ارب سعودی ریال اخراجات ہوئے ہیں جبکہ آمدنی 696 سعودی ریال رہی ہے۔ اس طرح بجٹ میں خسار ہ 230 سعودی ریال رہا ہے۔

سعودی شاہ سلمان نے اعلان کیا تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان۔ تصویر: رائٹر، فائل فوٹو

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ بڑے اصلاحات کے لئے قدم اٹھائے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ 2018ء کے وسیع تر بجٹ میں نئے ترقیاتی اقدامات شامل ہیں۔ ان کا مقصد ویژن 2030ء میں اقتصادی استحکام کے لیے مقرر کردہ اہداف کا حصول ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز