Live Results Assembly Elections 2018

شہزادہ سلمان پر خشوگی کے خلاف سازش کا الزام

سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان پر ترکی کےدارالحکومت استنبول میں واقع سفارت خانے سے لاپتہ ہوئے سعودی عرب کے صحافی جمال خشوگی کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Oct 11, 2018 11:07 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 11:07 PM IST

سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان پر ترکی کےدارالحکومت استنبول میں واقع سفارت خانے سے لاپتہ ہوئے سعودی عرب کے صحافی جمال خشوگی کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان اور شہزادے محمد بن سلمان کے سخت تنقید کرنے والے صحافی جمال خشوگی دو اکتوبر کو سعودی عرب کے استنبول میں واقع سفارت خانے میں داخل ہونےکے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ترکی کے افسران کو شبہ ہے کہ مسٹر خشوگی کو قتل کردیا گیا ہے۔

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے نامعلوم امریکی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی افسران کو مسٹر خشوگی کو انکی امریکہ کے ورجینیا شہر میں واقع رہائش گاہ سے بہلا پھسلا کر حراست میں لینے کا ذکر کرتے سنا گیا۔

شہزادہ سلمان پر خشوگی کے خلاف سازش کا الزام

فائل فوٹو

امریکہ کے وزارت خارجہ کے نائب ترجمان روبرٹ پلاڈینو نے اس سے پہلے زور دے کر کہا تھا کہ امریکہ کے پاس مسٹر خشوگی کے سلسلے میں کسی قسم کی دھمکی کی پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی۔

انسانی حقوق اور خشوگی تنظیمیں خشوگی کے لاپتہ ہونے کے بعد سے سعودی عرب حکومت سے جواب طلب کررہی ہیں۔ اس معاملے کے سلسلے میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز