تیل پائپ لائن میں دھماکہ کے بعد سعودی عرب نے بحرین میں تیل کی سپلائی روکی ،تنصیبات کی سیکورٹی بھی سخت

Nov 12, 2017 02:45 PM IST | Updated on: Nov 12, 2017 02:45 PM IST

ریاض : سعودی عرب نے بحرین میں تیل پائپ لائن میں دھماکہ کے بعد اپنی تیل کی تنصیبات پر سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بحرین کو تیل کی پمپنگ بھی روک دی گئی ہے۔ سعودی وزارت نے بحرین میں حملے کے بعد لگنے والی آگ پر ریکارڈ وقفہ میں قابو پا لینے کیلئے متعلقہ اداراوں کی صلاحیت کی بھی جم کر تعریف کی ۔

سعودی ارامکو کمپنی کے مطابق 10 نومبر کی رات میں بحرین میں خام تیل کی پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے علاقہ ظہران سے بحرین کے لیے جانے والی خام تیل کی سپلائی فوری طور پر روک دی گئی اور جانچ پوری ہونے تک یہ سپلائی بند ہی رہے گی ۔

تیل پائپ لائن میں دھماکہ کے بعد سعودی عرب نے بحرین میں تیل کی سپلائی روکی ،تنصیبات کی سیکورٹی بھی سخت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز