سعودی عرب کا 2018 سے سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان ،آن لائن بھی جمع کرائی جاسکیں گی درخواستیں

سعودی کمیشن فار ٹورازم اینڈ نیشنل ہیرٹیج کے سربراہ سلطان بن سلمان نے نیوز چینل سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو بتایا کہ ہمارا مقصد ہے کہ لوگ یہاں آئیں اور ہماری ریاست کی عظمت کا خود تجربہ کریں

Nov 24, 2017 02:08 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 02:08 PM IST

ریاض: سعودی عرب نے آئندہ برس سے سیاحت کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔ سعودی کمیشن فار ٹورازم اینڈ نیشنل ہیرٹیج کے سربراہ سلطان بن سلمان نے نیوز چینل سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو بتایا کہ ہمارا مقصد ہے کہ لوگ یہاں آئیں اور ہماری ریاست کی عظمت کا خود تجربہ کریں۔2018 میں ہم سیاحتی ویزے کا اجرا شروع کردیں گے۔

خیال رہےکہ اس ضمن میں سعودی حکومت نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے نزدیک ریڈ سی میں واقع جزیروں میں انفرااسٹرکچر قائم کرکے انہیں سیاحت کے لیے تیار کیا جائے گا اور وہاں سیر وتفریح کی سہولیات میسر کی جائیں گی۔ اس کا پہلا مرحلہ 2022ء تک مکمل ہوجائے گا۔

سعودی عرب کا 2018 سے سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان ،آن لائن بھی جمع کرائی جاسکیں گی درخواستیں

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی کم ہوتی قیمت کے سبب ریاست کی کم ہوتی ہوئی آمدنی کو بڑھانے کے لیے نت نئے ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہے، جن میں سعودی عرب میں موجود ہر غیر ملکی اور اہل خانہ پر ٹیکس کا نفاذ، خام تیل کی قیمت میں اضافہ، تمباکو اور سافٹ ڈرنک پر سن ٹیکس (گناہ ٹیکس) عائد کرنا اور دیگر اقدامات شامل ہیں جب کہ سعودی عرب خود کو قدامت پسندی سے باہر لانے کے لیے بھی مختلف اصلاحات میں مصروف ہے جن میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ اور فٹ بال میچز کے لیے گراؤنڈ جانے کی اجازت سرفہرست ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز