جدہ : سعودی عرب میں ایک لڑکی کی منی اسکرٹ پہنی تصویر وہاں کی سوشل میڈیا میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ کچھ لوگوں نے لڑکی کے اس اقدام پر تنقید کی ہے تو متعدد اس کی حمایت میں بھی کھڑے ہو گئے ہیں۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ماڈل خولود نامی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر ایسی کئی ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں ، جس میں ایک نوجوان لڑکی منی اسکرٹ پہنے تاریخی قلعہ اشیقر میں گھوم رہی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے کئی صارفین اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کر رہے ہیں۔

ریاض کی مقامی حکومت نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس لڑکی کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ’غیر مناسب لباس میں اس جگہ کا دورہ کر رہی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے اس خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔سعودی عرب کی پولیس کے ایک ذیلی محکمہ جس کا تعلق سماجی مسائل اور اخلاقیات سے ہے کا بھی کہنا ہے کہ وہ بھی متعلقہ حکام کے ساتھ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
Loading...هذي أسمها مودل خلود بالقرية التراثية في مدينة أشيقر بالسعودية ، بعض الناس تشوفه (حياة طبيعية) والبعض الآخر يشوفه (عهر، وفجور) ...!! pic.twitter.com/ObqEo8dKGN
— خالد عبدالعزيز🇸🇦 (@KHALED_Z_KSA_24) July 16, 2017
#عاجل بفضل الله ثم بمتابعة مقام
إمارة منطقة #الرياض صدرأمرقبض
ضعيفة النفس صاحبة السناب ومن قام بتصويرهاأثناء تجوالهاببلدة #أشيقر
التراثية2/1 pic.twitter.com/8suzF3tNEZ
— خالد الزيدان (@zidankkzidan) July 16, 2017