سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 20 یمنی شہریوں کی موت

Jul 19, 2017 08:45 PM IST | Updated on: Jul 19, 2017 08:45 PM IST

دبئی۔ یمن کے جنوبی علاقہ کے ایک گاؤں میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم سے کم 20 یمنی شہریوں کی موت ہوگئی، جبکہ متعدد ديگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع مسلح حوثی تحریک کے اہلکاروں اور سرکاری حکام نے آج دی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صوبہ تعز کے ایک گاؤں گزشتہ روز ہونے والی اس بمباری میں جولوگ نشانہ بنے ہيں وہ جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے شہری تھے۔ یمن کی عالمی حمایت یافتہ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 لوگ حملے میں جاں بحق ہوئے ہيں۔ تاہم، حملے کے بارے میں حکومت نے مزید تفصیلات نہيں دیں۔

یمن کے حقوق انسانی کے وزیر محمد اصغر نے اس حملے کی سرکاری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ حوثی تحریک کے ترجمان محمد عبد السلام نے اس حملے کو انسانیت سوز کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ سرکاری فوج سعودی اتحادی افواج کے ساتھ علاقے میں ایک اہم فوجی اڈے پر قبضے کے لئے کئی مہینوں سے برسرپیکار ہے۔

سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 20 یمنی شہریوں کی موت

فائل فوٹو: گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز