کسی بھی آفیسر نے اسرائیل کا خفیہ دورہ نہیں کیا: سعودی وزارت خارجہ

ریاض۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ان بعض میڈیا رپورٹوں کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے جس میں حالیہ ہفتوں کے دوران کسی سعودی عہدہ دار کے اسرائیل کے خفیہ دورہ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Oct 23, 2017 02:02 PM IST | Updated on: Oct 23, 2017 02:02 PM IST

ریاض۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ان بعض میڈیا رپورٹوں کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے جس میں حالیہ ہفتوں کے دوران کسی سعودی عہدہ دار کے اسرائیل کے خفیہ دورہ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے کہا ہے کہ کسی سعودی آفیسر کے خفیہ طور پر اسرائیل کے دورہ سے متعلق رپورٹ مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہے اور اس میں ذرا سی بھی سچائی نہیں ہے۔

عرب نیوز ڈاٹ کام کے مطابق، وزارت خارجہ کے ذریعہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ میڈیا اداروں کو رپورٹوں کی اشاعت سے قبل حقائق کی تحقیق کر لینی چاہئے۔ کسی معلوم مخفی ایجنڈہ کی بنیاد پر پھیلائی جانے والی اس طرح کی افواہوں اور غلط اطلاعات کو نظر انداز کر دیا جائے گا اور مستقبل میں ان پر کسی بھی طرح کا کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

کسی بھی آفیسر نے اسرائیل کا خفیہ دورہ نہیں کیا: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز