مثالی انصاف پسندی: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شہزادہ کی گرفتاری کا دیا حکم

Jul 20, 2017 01:58 PM IST | Updated on: Jul 20, 2017 01:58 PM IST

ریاض۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے منفرد انصاف پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کی گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق،شہریوں پر تشدد کے مرتکب شہزادے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی ساتھیوں سمیت فوری گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ خصوصی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں اور نہ ہی کوئی اپنے مقام مرتبے یا خاندانی اثر و رسوخ کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کرسکتا ہے اس لئے حکام کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ شہریوں پر تشدد کرنے اور ان کی توہین کرنے والے شہزادے اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کریں اور جب تک شرعی عدالت کوئی فیصلہ نہ دے اس وقت تک شہزادے سمیت کسی کو بھی رہا نہ کیا جائے۔

مثالی انصاف پسندی: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شہزادہ کی گرفتاری کا دیا حکم

سعودی فرمانروا نے حکم دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں: شاہ سلمان: فائل فوٹو

سعودی فرمانروا نے حکم دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں جب کہ عام شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز