شاہ سلمان، پوتن ملاقات: روس۔ سعودی عرب کے آپسی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

Oct 06, 2017 12:01 PM IST | Updated on: Oct 06, 2017 12:01 PM IST

ریاض۔  سعودی عرب کے شاہ سلمان نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات کے دائرہ کوفروغ دینے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق مسٹر سلمان نے ماسکو میں کل شام کاروباری حکام سے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ماسکومیں ہوئی میٹنگ میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی رائے یکساں ہے۔ ہم روس کی قیادت میں آپسی تعلقات کا دائرہ بڑھانے کیلئے کام کریں گے۔

مسٹر پوتن نے کل صبح سویرے کریملن میں مسٹر سلمان سے آپسی رشتہ کو مضبوط کرنے سے متعلق بات چیت کی تھی۔ دونوں ممالک کے مابین ہوئی بات چیت دنیا میں تیل کی قیمتوں کے لئے فیصلہ کن اور شام میں لڑائی کا نتائج طے کرسکتی ہے۔

شاہ سلمان، پوتن ملاقات: روس۔ سعودی عرب کے آپسی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

مسٹر پوتن نے کل صبح سویرے کریملن میں مسٹر سلمان سے آپسی رشتہ کو مضبوط کرنے سے متعلق بات چیت کی تھی۔: رائٹرز۔

وہیں، العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، سعودی فرماں روا نے فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور خطے کے ملکوں کے داخلی امور میں ایران کی مداخلت کو روکنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ انھوں نے یمن اور شام میں جاری بحرانوں کے سیاسی حل اور عراق کی وحدت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زوردیا ہے۔شاہ سلمان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور بدھ مت انتہا پسندوں کی ظالمانہ کارروائیوں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ روہنگیا کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے،دنیا کو اس کی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔

روسی صدر ولادی میر پوتین نے شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو سراہا ہے۔ انھوں نے کہا:’’ مجھے امید ہے آپ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی‘‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز