سعودی عرب : ڈرائیونگ کرنے والی خواتین کو جلا کر مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

ایک سعودی مرد کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر ان عورتوں کو مارنے کی دھمکی دی تھی جو ڈرائیونگ کریں گی۔

Sep 29, 2017 09:22 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 09:22 PM IST

الخبر (سعودی عربیہ): ایک سعودی مرد کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر ان عورتوں کو مارنے کی دھمکی دی تھی جو ڈرائیونگ کریں گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایک شاہی فرمان میں عورتوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کی بات کہی گئی ہے۔ شاہ سلمان نے آئندہ سال سے عورتوں کی ڈرائیونگ پر پابندی ختم کرنے کا منگل کو جب اعلان کیا، تو بیشتر سعودیوں نے اس کا خیرمقدم کیا جبکہ کچھ سعودی کنفیوز ہوکر رہ گئے۔

وزارت کے مطابق پولیس نے مشرقی صوبے سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس شخص کی شناخت نہیں بتائی گئی اور اسے سرکری استغاثہ کے حوالے کردیا گیا۔ اس شخص کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا تھا ’’اللہ کی قسم کسی بھی عورت کی کار بریک داؤن ہوئی تو میں اس عورت کو اور اس کی کار کو جلا دوں گا‘‘۔ یہ ویڈیو رواں ہفتے کے شروع میں آن لائن تقسیم کی گئی۔ رائٹر نے اس ویڈیو کی صداقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی۔

سعودی عرب : ڈرائیونگ کرنے والی خواتین کو جلا کر مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

سعودی میڈیا کے مطابق حراست میں لیا جانے والا شخص 20، 22 برس کا ہے اور یہ گرفتاری گورنر کے حکم پر عمل میں آّئی ہے۔ میڈیا کے مطابق کل حکام نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ دو ماہ کے اندر انسداد ہراسانی قانون مرتب کیا جائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز