سعودی عرب : عسیر کے ڈپٹی گورنر شہزادہ منصور بن مقرن یمن کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق

Nov 06, 2017 09:43 AM IST | Updated on: Nov 06, 2017 09:44 AM IST

ریاض : سعودی عرب کے جنوبی صوبہ عسیر کے ڈپٹی گورنر شہزادہ منصور بن مقرن کا ہیلی کاپٹر یمن کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار شہزادہ منصور جاں بحق ہو گئے۔ س سے قبل سعودی ذرائع کے حوالے سے عسیر میں ایک ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جس میں متعدد حکومتی عہدیدار سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ کی وجوہات کا فی الحال نہیں چل سکا ہے ۔ طیارہ میں جتنے بھی افراد سوار تھے سبھی کی موت ہوگئی ہے ۔ خیال رہے کہ 2015 میں شاہ سلمان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد شہزادہ منصور کے والد مقرن بن عبد العزیز کو الگ تھلگ کردی گیا تھا ۔

سعودی عرب : عسیر کے ڈپٹی گورنر شہزادہ منصور بن مقرن یمن کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق

عسیر کے نائب گورنر شہزادہ منصور بن مقرن

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز