Live Results Assembly Elections 2018

سعودی عرب کے جدہ میں شاہی محل پر حملہ ، 2 گارڈز کی موت، حملہ آور ڈھیر

جدہ۔ سعودی عرب کے جدہ میں سعودی شاہ کے محل پر حملے کی خبر ہے۔ حملے میں دو گارڈز کی موت ہو گئی اور حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

Oct 08, 2017 12:56 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 01:00 PM IST

جدہ۔ سعودی عرب کے جدہ میں سعودی شاہ کے محل پر حملے کی خبر ہے۔ حملے میں دو گارڈز کی موت ہو گئی اور حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ حملہ بین الاقوامی وقت کے مطابق، ہفتہ کی دیر رات تقریباً بارہ بجے ہوا۔ سعودی میڈیا نے بتایا کہ السلام پیلیس پر حملہ میں ایک بندوق بردار کو مار گرایا گیا ہے۔

سعودی عرب السلام پیلیس میں سعودی شاہ کا دفتر، سعودی کابینہ کی عدالت اور سیٹ ہے۔ سعودی شاہ یہاں سے سارا کام کاج دیکھتے ہیں۔ سعودی سیکورٹی فورسیز کا ماننا ہے کہ جدہ میں سعودی شاہ کے محل پر حملہ کرنے والے دہشت گرد اکیلے نہیں تھے۔ جانچ افسران کو جائے حادثہ سے اے کے۔ 47 اور شراب کی ایک بوتل ملی ہے۔

سعودی عرب کے جدہ میں شاہی محل پر حملہ ، 2 گارڈز کی موت، حملہ آور ڈھیر

حملہ کے بعد امریکی سفارت خانہ کی طرف سے بیان بھی جاری کیا گیا۔ اس میں امریکی شہریوں کو تحفظ کے مدنظر باہر نہ نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔ فی الحال حملہ کے دیگر مجرمین کی تلاش جاری ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز