Live Results Assembly Elections 2018

ریاض کے اس عالیشان ہوٹل میں قید ہیں 17 سعودی شہزادے

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ گرفتار پانچ شہزادوں کو اس پانچ اسٹار ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔

Nov 07, 2017 06:24 PM IST | Updated on: Nov 07, 2017 06:24 PM IST

ریاض۔ سعودی عرب کے سترہ شہزادوں کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن گرفتاری کے بعد انہیں کسی جیل میں ڈالنے کی بجائے ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ یہ سعودی عرب کے سب سے بڑے پانچ ستارہ ہوٹلوں میں سے ایک ہے۔ یہاں غیر ملکی ممالک کے سربراہان اور ان کے وفود کو بھی ٹھہرایا جاتا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ گرفتار پانچ شہزادوں کو اس پانچ اسٹار ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ تاہم، ہوٹل سے اس سلسلے میں کوئی معلومات نہیں دی جا رہی ہے۔ بکنگ ویب سائٹ کے مطابق، اس ہوٹل کے تمام کمرے نومبر کے اختتام تک کے لئے بک ہو چکے ہیں۔ پیر کے روزہوٹل کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک رکن نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ کمروں کی بکنگ 1 دسمبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

ریاض کے اس عالیشان ہوٹل میں قید ہیں 17 سعودی شہزادے

پچھلے ہفتہ یہاں ٹھہرنے والے کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ہوٹل پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہیں ہوٹل چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز