سپریم کورٹ نے تاج محل کے ارد گرد بننے والی پارکنگ کو ہٹانے کا حکم دیا

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے تاج محل کے ارد گرد بننے والی پارکنگ کو ہٹانے کا آج اتر پردیش کی حکومت کو حکم دیا۔

Oct 24, 2017 09:15 PM IST | Updated on: Oct 24, 2017 09:15 PM IST

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے تاج محل کے ارد گرد بننے والی پارکنگ کو ہٹانے کا آج اتر پردیش کی حکومت کو حکم دیا۔ جسٹس مدن بی لوكر اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ نے تاج محل کے ارد گرد پارکنگ کو اس تاریخی ورثہ کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے تمام پارکنگ کو چار ہفتوں کے اندر ہٹانے کے احکامات دیئے ہیں۔

سماعت کے دوران آج اتر پردیش کی حکومت کی طرف سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا، جس کے سبب عدالت عظمی نے ناراضگی ظاہر کی اور سیاحت محکمہ کی عرضی ہی مسترد کر دی۔ سماعت کے دوران ایم سی مہتا نے عدالت کو بتایا کہ پارکنگ کی تعمیر شروع ہو گئی ہے اور ابھی اس کے لئے ماحولیاتی منظوری نہیں لی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے تاج محل کے ارد گرد بننے والی پارکنگ کو ہٹانے کا حکم دیا

تاج محل: فائل فوٹو، اے ایف پی۔

خصوصی بینچ نے کہا کہ تعمیر سے پہلے ماحولیاتی منظوری اور سی ای سی کی منظوری ہونی چاہئے۔ عدالت نے اس کے ساتھ ہی عرضی مسترد کرتے ہوئے بننے والی پارکنگ کو چار ہفتے میں منہدم کرنے کا فرمان سنا دیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز