وینزویلا میں حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع

Aug 08, 2017 04:26 PM IST | Updated on: Aug 08, 2017 04:26 PM IST

كراكس۔ جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں فوج نے ایک فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کے بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ صدر نکولس مادورو نے ٹی وی پر کہا کہ فوج پر حملہ کرنے کے بعد 10 حملہ آور ہتھیاروں کے ساتھ فرار ہو گئے۔ وزیر دفاع ولادمیر پیدرینونے کہا کہ حملے میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ آٹھ کو پکڑ لیا گیا ہے۔ حملہ اس وقت ہوا جب مسٹر مادورو صدارتی محل میں حکومت حامی صحافیوں سے سرکاری ٹیلی ویژن پر بات چیت کر رہے تھے۔

وینزویلا میں اس سال اپریل کے بعد سے حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 120 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے ملک کے سپریم کورٹ پر ہیلی کاپٹر سے حملہ کیا گیا تھا۔

وینزویلا میں حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع

تصویر: یو این آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز