حرمین شریفین میں زائرین اور معتمرین کی سہولیت کیلئے سی تھرو بیگ تیار ، سیکورٹی عملہ کو بھی جانچ میں ہوگی آسانی

Mar 29, 2017 09:41 PM IST | Updated on: Mar 29, 2017 09:41 PM IST

مکہ مکرمہ : حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے زائرین ومعتمرین کے سامان کی سہولت کے لیے ایک نیا اور ’سی تھرو‘ بیگ تیار کیا ہے۔ سی تھرو بیگ میں رکھی گئی اشیاء انہیں کھولے بغیر دیکھی جاسکیں گی۔

ٹرانسپیرنٹ بیگوں کی تیاری سے نہ صرف زائرین کو سہولت ہوگی بلکہ چیکنگ کرنے والا عملہ بھی کم وقت میں باہر ہی سے بیگوں کے اندر رکھی اشیا کو بیگ کھولے بغیر چیک کرسکیں گے۔ ان بیگوں میں رکھی کافی، کھجور اور دیگر اشیاء باہر سے دیکھی جاسکیں گی۔ ماہ صیام میں ان بیگوں کو افطاری کا سامان لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

حرمین شریفین میں زائرین اور معتمرین کی سہولیت کیلئے سی تھرو بیگ تیار ، سیکورٹی عملہ کو بھی جانچ میں ہوگی آسانی

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سی تھرو بیگوں کا افتتاح گزشتہ روز حرمین شریفین کےامور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا۔ رمضان المبارک سے قبل زائرین یہ بیگ حاصل کرسکیں گے۔مسجد حرام کے دروازوں کےامور کے ڈائریکٹر محمد باتی کا کہنا ہے کہ سی تھرو بیگ مسجد حرام کے داخلی دروازوں کے باہر معتمرین اور زائرین کو فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز