تیونس میں سینئر دہشت گرد کمانڈر مارا گیا

ٹیونس۔ ٹیونس کے سکیورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف چھاپے کے دوران اسلامک اسٹیٹ تنظیم کے ایک سینئر کمانڈر کو مار گرایا ہے۔

May 01, 2017 07:00 PM IST | Updated on: May 01, 2017 07:00 PM IST

ٹیونس۔  ٹیونس کے سکیورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف چھاپے کے دوران اسلامک اسٹیٹ تنظیم کے ایک سینئر کمانڈر کو مار گرایا ہے۔ قومی سلامتی کے ترجمان کرنل میجر خلیفہ چھبانی نے کہا کہ یہ مڈبھیڑ اس وقت ہوئی جب چند ہفتوں تک تنظیم پر نگرانی رکھنے کے بعد ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت ٹیونس سے 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ایک شہر کے ایک گھر میں مارے گئےچھاپےمیں ایک اور دہشت گرد کو مار گرایا گیا اور تین دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مسٹر چھبانی نے ٹیلی فون پر بتایا،’’قومی سیکورٹی فورسز کی خصوصی فوج نے اوكا ابن نفع کے کمانڈر سمیت دو دہشت گردوں کو مار گرایا ... وہ ثماما کی پہاڑیوں میں چھپے تھے اور رمضان المبارک کے دوران منصوبہ بند طریقے س حملے کی تیاری کر رہے تھے‘‘ انہوں نے ممکنہ حملے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ قابل ذکر ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے 2015 میں ٹیونس کے ساسے بیچ ریزورٹ پر حملہ کیا تھا جس میں 30 سے ​​زائد غیر ملکیوں کو قتل کر دیاتھا اور اہم سیاحوں کی صنعت کو بری طرح نقصان پہنچایا تھا۔

تیونس میں سینئر دہشت گرد کمانڈر مارا گیا

آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز