شام میں خودکش دھماکے میں سات افراد ہلاک

Jan 13, 2017 09:25 AM IST | Updated on: Jan 13, 2017 09:25 AM IST

امان۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں آج ایک خودکش بم دھماکے میں سات افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے کفرسوزا کے نزدیک جہاں شام کے اہم سیکورٹی ادارے واقع ہیں ،خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم ، برطانیہ کی بنیاد پر ’’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘‘ نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ دھماکے میں زخمی ہوئے زیادہ تر افراد کی حالت نازک ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشرفوٹیج میں حادثے کے نزدیک بھاری ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکار خون سے لت پت ہیں اور متعدد ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔

شام میں خودکش دھماکے میں سات افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز