روس میں حملے کا منصوبہ بنانے والے سات مشتبہ حراست میں

Jul 29, 2017 03:56 PM IST | Updated on: Jul 29, 2017 03:56 PM IST

ماسکو۔ روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پيٹسبرگ میں ریل ٹریفک نظام اور عوامی مقامات پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنانے والے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وفاقی سلامتی سروس کے حکام نے یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمات کی وسیع تحقیقات کے پیش نظر اب ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، یہ اطلاع دی گئی ہے کہ حراست میں لئے گئے تمام ملزم غیر ملکی شہری ہیں۔

اس سے پہلے گذشتہ تین اپریل کو مشتبہ حملہ آوروں نے سینٹ پيٹسبرگ میں میٹرو اسٹیشن پر بم دھماکہ کیا تھا جس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

روس میں حملے کا منصوبہ بنانے والے سات مشتبہ حراست میں

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز