Live Results Assembly Elections 2018

میکسیکو میں تباہ کن زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 226 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی۔ میکسیکو میں گزشتہ دیر رات زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیمانے پر 7.1 کے شدت والے تباہ کن زلزلہ میں کم از کم 226 افراد ہلاک اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگیئں۔

Sep 20, 2017 09:08 AM IST | Updated on: Sep 20, 2017 02:47 PM IST

میکسیکو سٹی۔  میکسیکو میں گزشتہ دیر رات زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیمانے پر 7.1 کے شدت والے تباہ کن زلزلہ میں کم از کم 226 افراد ہلاک اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگیئں۔ اس زلزلے کی وجہ سے میکسیکو سٹی، مورلیوس اور پیوبلا صوبوں میں زبردست تباہی مچی ہے۔ میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے بتایا کہ کوآپا کے نزدیک ایک اسکول میں 20 سے زائد بچے اور دیگر دو افراد کی ملبے میں دب کر موت ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ تیس بچے اور بارہ افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کارکنان کو بھیج دیا گیا ہے اور ملبے سے کئی زندہ لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے۔

میکسیکو سٹی کے میئر نے بتایا کہ اس زلزلہ کی وجہ سے شہر میں 44 مکانات کو زبردست نقصان پہنچا ہے جن میں ایک پرائمری اسکول بھی شامل ہے۔ واضح رہے اس واقعہ سے دو ہفتے قبل بھی میکسیکو میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں 98 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور املاک کا بھی زبردست نقصان ہوا تھا۔ وزیر داخلہ میگوئیل اینجل اوسوریو چونگ نے مقامی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ریسکیو کارکنان ملبے میں زندہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ہمیں ایسی اطلاع ملی ہے کہ کچھ لوگ ابھی بھی عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں اورباہر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگرمزید راحتی کارکنوں کی ضرورت پڑی تو ہم اس مہم پر اور بھی راحتی کارکنوں کو لگائیں گے۔

میکسیکو میں تباہ کن زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 226 افراد ہلاک

ملک کے صدر اینریک پینا نیٹو نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں خلل پیدا نہ ہو ۔: رائٹرز

امریکی جیوولوجی سروے نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز میکسیکو سٹی سے 120 کلومیٹر دور پیوبلا صوبہ کے اٹینسیگو کے قریب تھا ہے اور یہ 51 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مورلس ریاست میں 55، پوبلا ریاست میں 29 افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔اس کے علاوہ جنوبی میکسیکو شہر میں65 اور میکسیکو سٹی میں 117 کی موت ہوئی ہے۔ میکسیکو سٹی میں اسکول، دفاتر اور بازاروں کو بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نےاس تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میکسیکو کو کسی قسم کی بھی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔سینکڑوں راحتی کارکنان ابھی بھی راحتی اور بچاؤ کام میں مصروف ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز