فلمی دنیامیں 25 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے کہا : مجھے جھیلنے کیلئے شکریہ

Jun 25, 2017 05:17 PM IST | Updated on: Jun 25, 2017 05:17 PM IST

ممبئی : سال 1992 میں 'دیوانہ فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے ہندی فلم انڈسٹری میں 25 سال پورے ہو گئے ہیں۔ شاہ رخ کے مداح انہیں بالی وڈ کا 'بادشاہ کہہ کر پکارتے ہیں۔ شاہ رخ نے اپنے کیریئر کا آغاز 'فوجی اور 'سرکس جیسے کئی ٹی وی سیریلز کے ساتھ تھا۔ انہیں بالی ووڈ میں پہلا موقع 1992 میں 'دیوانہ فلم سے ملا۔ انہوں نے اس کے بعد ڈر ،' بازی گر 'اور انجام 'جیسی فلموں میں کھلنائک کا کردار بھی ادا کیا۔

اس کے بعد انہوں نے دلوالی دلهنيا لے جائیں گے ، 'دل تو پاگل ہے، 'کچھ کچھ ہوتا ہے ، 'محبتیں اور 'کبھی خوشی کبھی غم جیسی کامیاب فلموں سے اپنی ایک رومانٹک اداکار کی شبیہ بنائی اور بالی ووڈ میں اپنا اثر قائم کیا۔

فلمی دنیامیں 25 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے کہا : مجھے جھیلنے کیلئے شکریہ

شاہ رخ خان نے ہفتہ کی رات ٹوئٹر پر لکھا کہ آج جلدی سونے چلا گیا، اس ہفتہ کافی مصروف رہا، صبح اٹھا اور پھر مجھے احساس ہوا کہ آج میں بڑے پردے پر 25 سال پرانے ہو گیا ہوں، اس موقع کو کل آپ سب کے ساتھ منائیں گے، مجھے جھیلنے کے لئے شکریہ ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز