شاہد آفریدی نے گھر میں پال رکھا ہے شیر، بیٹی نے شیئر کی یہ تصویر

Jun 11, 2018 03:45 PM IST | Updated on: Jun 11, 2018 08:02 PM IST

پاکستان کے سابق آل راونڈر شاہد آفریدی کی کرکٹ کی دنیا میں کافی مقبولیت ہے۔ یہی نہیں وہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی بھی خوب نظر آتی رہتی ہیں ۔ کچھ روز قبل ہی آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئرکی تھی ، جو کافی خبروں میں ہے۔

شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ دل کے قریب لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا کافی اچھا لگتا ہے۔ جب کہ میرے لئے دنیا میں سب سے بہترین احساس میری بیٹی کا وکٹ لینے پر میرے جشن کی نقل کرنا ہے۔ اور ہاں، جانوروں کی دیکھ بھال کرنا نہ بھولیں۔ وہ ہماری محبت اور توجہ کے لائق ہیں۔ اس تصویر میں آفریدی کی بیٹی کے پیچھے ایک شیر نظر آرہا ہے ۔ یہ تصویر گھر کی ہے۔ ایک تصویر میں خود آفریدی ہرن کے بچے کوبوتل سے دودھ پلاتے نظر آرہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے گھر میں پال رکھا ہے شیر، بیٹی نے شیئر کی یہ تصویر

ایسے میں ٹویٹر پرکئی صارفین نے سوال کیا کہ کیا سچ میں شاہد آفریدی نے گھر میں کوئی شیر پال رکھا ہے؟ شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ کے بعد کافی ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز