شاہد خاقان عباسی بنے پاکستان کے 18 ویں وزیر اعظم

Aug 01, 2017 06:56 PM IST | Updated on: Aug 01, 2017 07:11 PM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو اراکین پارلیمنٹ نے آج عبوری وزیر اعظم منتخب کرلیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استعفی کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی میٹنگ کے دوران ووٹنگ کے بعد مسٹر عباسی کو ملک کا عبوری وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا۔ حالانکہ ووٹنگ سے پہلے ہی مسٹر عباسی کا انتخاب تقریباً یقینی تھا کیوں کہ 2013 میں ہوئے عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی 342سیٹوں میں سے حکمراں پی ایم ایل (نواز) نے 188سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

حکمراں پارٹی پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے ممبر پارلیمنٹ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ عبوری وزیر اعظم کی تقرری کا مقصد ملک کی سیاست کو مستحکم کرنا ہے ۔ ایک ذمہ دار سیاسی پارٹی کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کو آگے لے کر جائیں۔ مسٹر عباسی 45دنوں تک عبوری وزیر اعظم کے عہدہ پر رہیں گے اس کے بعد مسٹر شریف کے بھائی اور پنجاب صوبہ کے وزیر اعلی شہباز شریف کو وزیر اعظم مقرر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم بننے کے لئے مسٹر شہباز کو 45دنوں کے اندر قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی بنے پاکستان کے 18 ویں وزیر اعظم

عباسی پاکستان کے 28 ویں وزیر اعظم ہیں۔ پاکستانی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے عہدے کے لئے ووٹنگ کے دوران عباسی کو 221 ووٹ ملے۔ اس میں سید نوید قمر کو 47، شیخ راشد کو 33 اور صاحب زادہ طارق اللہ کو چار ووٹ ملے۔

خیال رہے کہ پناما گیٹ معاملے میں سپریم کورٹ کے ذریعہ قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد مسٹر شریف نے پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔ استعفی کے بعد مسٹر شریف کی صدارت میں ہوئی پارٹی کی میٹنگ میں مسٹر عباسی کو عبوری وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز