فلم رئیس کی کمائی سے شاہ رخ نے توڑا سلمان کا ریکارڈ

Jan 27, 2017 04:49 PM IST | Updated on: Jan 27, 2017 04:49 PM IST

نئی دہلی: بالي ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کی فلم رئیس پہلے دن کی آمدنی کے معاملے میں رتیک روشن کی فلم قابل سے آگے ہے اور ریلیز کے دوسرے دن فلم نے 26.30 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس کمائی کے ساتھ رئیس یوم جمہوریہ کے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ سلمان خان کی فلم جے ہو کے نام تھا جس نے 25 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

کمائی کے معاملے میں رئیس کے ساتھ ریلیز ہوئی قابل بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ریلیز کے دوسرے دن فلم نے 18.67 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قابل نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً 10 کروڑ روپے کے کمائی کی تھی ، جبکہ رئیس نے 20.42 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر اچھا کاروبار کر رہی ہیں۔

فلم رئیس کی کمائی سے شاہ رخ نے توڑا سلمان کا ریکارڈ

اس درمیان بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے دونوں فلموں میں ان کے نام اور ان کی فلموں کا ذکر ہونے پر شکریہ ادا کا کیا ہے اور دونوں ہی فلموں کو نیک خواہشات دی ہیں۔ رئیس کے لئے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ شاہ رخ آپ کو نیک خواہشات۔ آپ کی اینگری ینگ مین کی تصویر پسند آئی۔ قابل کے لئے امیتابھ نے ٹویٹ کر کے کہا کہ قابل ڈائریکٹر سنجے گپتا کی ہدایت میں بنی اورعمدہ اداکاری سے بھرپور ایک بہترین فلم ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز