مداحوں کیلئے اچھی خبر ، اس فلم میں شاہ رخ اور سلمان خان ایک ساتھ آئیں گے نظر

May 12, 2017 01:17 PM IST | Updated on: May 12, 2017 01:19 PM IST

ممبئی : سلمان خان کی آنے والی فلم 'ٹيوب لائٹ کا ٹیزر ریلیز ہونے سے کافی پہلے سے ہی یہ فلم موضوع بحث تھی۔ فلم میں سلمان کے ساتھ مہمان کردار میں شاہ رخ خان کے نظر آنے کی افواہیں بھی کافی دنوں سے میڈیا میں کافی سرگرم تھیں، ماگر اب اس خبر پر خود فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

سلمان اور شاہ رخ دونوں کے مداحوں کے لئے یہ اچھی خبر ہے۔ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ٹيوب لائٹ میں شاہ رخ ایک مہمان کردار میں نظر آئیں گے۔

مداحوں کیلئے اچھی خبر ، اس فلم میں شاہ رخ اور سلمان خان ایک ساتھ آئیں گے نظر

ایک انٹرویو کے دوران ڈائریکٹر کبیر خان نے کہا کہ انہیں اپنی اس فلم کے لیے ایک سپر اسٹار کی چاہت تھی۔ دراصل یہ اس رول کی مانگ تھی کہ اسے ایک سپر اسٹار ہی نبھائے، اس لئے انہوں نے اس رول کے لئے شاہ رخ سے بات کی اور شاہ رخ نے حامی بھر دی۔

کبیر خان نے کہا کہ یہ ایک بہترین کیمیو ثابت ہوگا، لیکن وہ اس فلم کے تئیں لوگوں کا جوش ختم نہیں کرنا چاہتے ، اسی وجہ سے انہوں نے کچھ زیادہ نہیں کہا۔ حال ہی میں کبیر خان نے شاہ رخ کے ساتھ دبئی ٹورزم پر ایک شارٹ فلم کی ڈائریکشن کی ہے۔اس فلم میں شاہ رخ ایک جادوگر کا کردار ادا کریں گے، جسے فلم 'لٹل بوائے میں بین چیپلن نے نبھایا تھا۔

خیال رہے کہ فلم ٹيوب لائٹ 2015 میں آئی امریکی فلم 'لٹل بوائے کی کہانی پر مبنی ہے۔ غور طلب ہے کہ شاہ رخ اور سلمان کی یہ جوڑی آخری مرتبہ سال 2002 میں آئی فلم 'ہم تمہارے ہے صنم میں ایک ساتھ دیکھی گئی تھی۔ اس سے پہلے شاہ رخ کی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے میں سلمان نے بھی کیمیو کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز