کیا آپ جانتے ہیں صرف بیرون ملک میں ہی نہیں چاند پر بھی ہے شاہ رخ کی زمین

شاہ رخ خان کی ہے چاند پر زمین، جی ہاں بالکل صحیح پڑھا آپ نے۔

Jul 27, 2018 03:13 PM IST | Updated on: Jul 27, 2018 03:13 PM IST

شاہ رخ خان کی ہے چاند پر زمین، جی ہاں بالکل صحیح پڑھا آپ نے۔ صرف بیرون ملک میں ہی نہیں چاند پر بھی اپنی زمین کے مالک ہیں شاہ رخ۔ آپ کو بتا دیں کہ ایک آسٹریلین خاتون فین شاہ رخ کی سالگرہ پر ہر سال ان کے لئے چاند پر زمین خرید  کر انہیں تحفہ میں دیتی ہیں۔ اور وہ ایسا کئی سالوں سے کرتی ہوئی آرہی ہیں۔

اس پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا سے انہیں اس قدر  پیار مل رہا ہے اور اپنی اس خاص آسٹریلین فین کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ میں ان سے ملا بھی ہوں اور وہ مجھ سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔ کبھی وہ مجھے کلرفل یعنی رنگ برنگے میل کرتی ہیں جس کی ہر لائن مختلف رنگ کی ہوتی ہے۔ کبھی پہلی لائن لال اور دوسری لائن نیلی اور اسی طرح پورا میل ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں صرف بیرون ملک میں ہی نہیں چاند پر بھی ہے شاہ رخ کی زمین

شاہ رخ خان

Loading...

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز