ریلیز ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی آن لائن لیک ہوئی شاہ رخ کی فلم رئیس

Jan 26, 2017 12:23 PM IST | Updated on: Jan 26, 2017 12:23 PM IST

بالی ووڈ ادکار شاہ رخ خان کی رئیس فلم آن لائن لیک ہو گئی ہے ۔ اسے ٹوگیدر فارایور نامی یوزر نے اپنے فیس بک صفحے پر شیئر کیا ہے ۔ تاہم کچھ ہی دیر میں یوزر نے اس پوسٹ کو اپنے فیس بک وال سے ڈیلیٹ بھی کر دیا۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ حالیہ دنوں میں کوئی بڑی فلم سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہو ۔ اس سے پہلے عامر خان کی فلم دنگل بھی ریلیز ہونے کے کچھ ہی دنوں بعد آن لائن لیک ہو گئی تھی ۔ اس پورے فلم کو بھی ایک یوزر نے اپنے پیج پر شیئر کیا تھا ۔

ریلیز ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی آن لائن لیک ہوئی شاہ رخ کی فلم رئیس

فلم رئیس میں شاہ رخ کا کردار گجراتی گینگسٹر عبد اللطیف سے حوصلہ افزائی مانا جا رہا ہے ۔ فلم میں شاہ رخ کے کردار کا سفر آٹھ سال کے بچے سے لے کر 42 سال کے عمردراز شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے ۔ فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی ہیں ۔ یہ 25 جنوری کو ریلیز ہوئی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز