فلم نور میں سوناکشی کی اداکاری سے شتروگھن سنہا کا سر فخر سے ہوا بلند ، جم کر کی تعریف

Apr 22, 2017 06:53 PM IST | Updated on: Apr 22, 2017 06:53 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور اداکار شتروگھن سنہا اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی فلم نور سے بے حد فخر محسوس کررہے ہیں۔ شتروگھن نے سوناکشی کی نئی فلم ’’نور‘‘کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فلم پر فخر ہے۔شتروگھن نے ٹویٹر پر کہا،’’نور نہ صرف چمک ہے،بلکہ فخر بھی محسوس کراتی ہے۔‘‘

شتروگھن کا کہنا ہے کہ سوناکشی کو مزاحیہ اداکار کنن گل ن بہت تعاون دیا۔انہوں نے کہا،’’نور‘‘میں سوناکشی کو کنن گل نے مدد کی اور اتنا سمجھایا کہ اس سے پورب کوہلی حیرت میں پڑگئے۔‘‘

فلم نور میں سوناکشی کی اداکاری سے شتروگھن سنہا کا سر فخر سے ہوا بلند ، جم کر کی تعریف

شتروگھن نے کہا کہ وہ اس فلم میں اپنی بیٹی کے کردار کو پورے نمبر دیں گے۔قابل ذکر ہے کہ سنیل سپی کی ہدایت بنی فلم ’’نور‘‘صبا امتیاز کے ناول ’’کراچی،یو آر کلنگ می‘‘پر مبنی ہے۔فلم میں کنن گل ،شبانہ دانڈیکر اور پورب کوہلی جیسے اداکار اہم کردار میں ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز