سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے

Jun 24, 2017 10:39 PM IST | Updated on: Jun 25, 2017 11:03 AM IST

ریاض : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب اور خلیجی ممالک میں گزشتہ روز شوال المکرم کا چاند نظرآجانے کے بعد آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔  دوسری جانب انڈونیشیا،ملائیشیا، سنگاپور،برونائی، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں بھیآج عید الفطر منائ رہی ہے ۔

سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد  اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہندوستان میں بھی شوال کا چاند اتوار 25 جون کو نظر آجائےگا اور عید الفطر 26 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔  تاہم ہندوستان میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان 25 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں کی میٹنگوں کے بعد کیا جائے گا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے

file photo

ری کمنڈیڈ اسٹوریز