افطار کے دوران گانا بجاکر ٹرول ہوئیں شلپا شیٹی ، لوگوں نے کہا : کچھ تو خیال رکھ لو

ماہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے ۔ ایسے میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ادکارہ شلپا شیٹی بھی اپنی کسی دوست کے یہاں افطار پارٹی میں پہنچی تھیں

Jun 06, 2018 01:11 PM IST | Updated on: Jun 06, 2018 01:11 PM IST

ماہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے ۔ ایسے میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ادکارہ شلپا شیٹی بھی اپنی کسی دوست کے یہاں افطار پارٹی میں پہنچی تھیں ، جہاں کی ایک ویڈیو سوشل سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کرکے وہ ٹرول ہوگئی ہیں اور لوگ مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں۔

دراصل شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی چند خواتین دوستوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی میں شریک ہیں۔ اس موقع پر دیگر اشیاء کے ساتھ شلپا اور ان کی دوست 'افلاطون نامی سوئٹ ڈش بھی کھاتی نظر آئیں اور اسی دوران فلم 'افلاطون کا گانا بجنا شروع ہوگیا۔

افطار کے دوران گانا بجاکر ٹرول ہوئیں شلپا شیٹی ، لوگوں نے کہا : کچھ تو خیال رکھ لو

اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے بعد شلپا شیٹی ٹرول ہوگئیں اور کئی لوگوں ان کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ 'یہ افطار پارٹی ہے یا کِٹی پارٹی؟ آپ افطار کی میز پر ڈانس کیوں کر رہی ہیں؟ براہ مہربانی کچھ احترام کا مظاہرہ کریں۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ 'شلپا شیٹھی، نہایت معذرت کے ساتھ، لیکن آپ نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔'تاہم کچھ لوگ شلپا کے حق میں بھی بات کرتے ہوئے نظر آئے، جن کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں مذہب کو درمیان میں نہیں لانا چاہیے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز