شیو سینا نے روپیے کی قدر میں گراوٹ اور شیئر بازار کے موجودہ حالت کو لے کر مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔ پارٹی کے اخبار ’سامنا‘ میں بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا گیا کہ 15 لاکھ روپیے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ، لیکن اب لوگوں کی جیب خالی ہو رہی ہے۔
سامنا میں لکھا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے کالا دھن واپس لانے اور ہر شخص کے بینک میں 15 لاکھ روپیے جمع کرانے کی بات کہی گئی تھی۔ یہ 15 لاکھ روپیے آج تک جمع نہیں ہوئے مگر سرمایہ کاروں سے لے کر عام آدمی کی جیب اور بینک کھاتے خالی ہو رہے ہیں۔

شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے ۔ فائل فوٹو
سامنا میں مزید لکھا گیا ہے، ’’ شیئر بازار میں سرمایہ کاری ہو یا جیب میں بچا پیسہ، مہنگائی کے سیلاب میں سب بہتا جا رہا ہے ۔ ہمارے یہاں ایسا کہا جاتا ہے کہ تیز بارش آئی اور پیسا اس میں بہہ گیا ، لیکن نہ 15 لاکھ تیزی سے آئے اور نہ ہی تیز بارش آئی، اس کے برعکس جیب کا پیسا بہہ گیا، ملک کے عوام کی کچھ ایسی حالت ہو گئی ہے‘‘۔