امریکہ میں چینی قونصل خانہ پر فائرنگ

Aug 02, 2017 03:48 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 03:48 PM IST

لاس اینجلس۔  امریکہ کے لاس اینجلس میں ایک بندوق بردار نے چینی قونصل خانہ پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ لاس اینجلس محکمہ پولیس کے افسر مائیکل لوپیز نے کہا کہ فائرنگ قونصل خانہ کے کھلنے سے قبل کی گئی اور اس واقعہ میں قونصل خانہ کا کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا۔ مسٹر لوپیز نے بتایا کہ بعد میں ایک شخص کی لاش کار سے برآمد کی گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اسی شخص نے قونصل خانہ پر فائرنگ کی تھی اور بعد میں خود کو گولی مار کر جان دے دی تھی۔

دریں اثنا چینی سفارخانہ نے اس واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکہ سے قونصل خانہ اور اس کے ملازمین کی سیکورٹی کیلئے تمام ضروری تدابیر کرنے کی درخواست کی ہے۔ چین نے امریکی انتظامیہ سے واقعہ کی تفصیلی اطلاع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکام ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں کر پائے ہیں اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

امریکہ میں چینی قونصل خانہ پر فائرنگ

تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز